23 اپریل، 2019، 11:03 AM

ایران کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری/استثنی ختم

ایران کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری/استثنی ختم

ایران کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ نے ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں کے ضمن میں دیا گیا استثنیٰ ختم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ نے ایران  سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں کے ضمن میں دیا  گیا استثنیٰ ختم کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں پر حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا ہے جس کے بعد ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو بھی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل خریدنے والے ممالک میں جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت شامل ہیں، وائٹ ہاؤس نے ان ممالک کو کہا ہے کہ یا تو ایران سے تیل کی خریداری ختم کردیں یا امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ ادھر چین نے امریکہ کے اس اقدام کو غیر قانونی اور یکطرفہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ایرانے بھی کہا ہے کہ ایران امریکی صدر کے دستورات کا پابند نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکہ نے عالمی جوہری معاہدے سے خارج ہو کر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں تاہم ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو ان پابندیوں سے 2 مئی 2019 تک استثنیٰ دے دیا تھا۔

News ID 1889936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha